ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل کے لیے بھارت اور پاکستان نے کوالیفائی کرلیا ہے۔ سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا، جب کہ پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے 8 نومبر کو ہوگا۔ اگر بھارت اور پاکستان سیمی فائنل میں اپنے میچ جیتنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو دونوں ٹیموں کے درمیان میلبورن میں ایک بار پھر مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ شائقین اور کرکٹ لیجنڈز روایتی حریف کا مقابلہ دیکھنے کے متمنی ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی مایہ ناز بلے باز شعیب اختر نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ دیکھنے کے لیے دلچسپی کا ظاہر کی ہے۔ Pakistan fan mimics Shah Rukh Khan in Shoaib Akhtar's video
شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ پاکستانی شائقین سے ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اختر کے ویڈیو میں پاکستانی شائقین کو امید ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان فائنل ہوگا اور پاکستان اس بار ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگا۔ یہی نہیں بات چیت کے دوران ایک پاکستانی مداح نے یہ بھی بتایا کہ وہ بالی ووڈ کے کنگ خان کا فین ہے۔