PAK vs ENG 3rd T20 تیسرے T20 میں انگلینڈ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دے دی۔ تاہم اس میچ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے کرکٹ شائقین خوب شیئر کررہے ہیں۔ دراصل پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا باؤنسر گیند بیٹر بروک کے ہیلمٹ میں پھنس گیا، اچھا ہوا کہ گیند چہرے پر نہیں لگی، ورنہ بڑا حادثہ بھی ہو سکتا تھا۔ Haris Rauf Ball Gets Stuck on Batters Helmet
یہ واقعہ انگلینڈ کی اننگز کے 17 ویں اوور کی چوتھی گیند پر پیش آیا جب بروک رؤف کی تیز باؤنسر مارنے کی کوشش میں چوک گئے اور گیند سیدھی ان کے ہیلمٹ میں جا لگی اور پھنس گیا۔ اس کے بعد کچھ دیر تک انگلینڈ بلے باز حیران نظر آئے اور گیند کو تلاش کرنے لگے تاہم اس کے فوراً بعد باؤلر رؤف بلے باز کے پاس گئے اور ہیلمٹ سے گیند نکلالنے لگے۔ اسی درمیان پاکستانی فیلڈرز نے ان سے بات کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ انہیں چوٹ تو نہیں لگی، پاکستانی کرکٹ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا خوب وائرل ہورہا ہے۔