اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Asia Cup 2022 شکست کے بعد افغان شائقین ہوئے بے قابو، پاکستانیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا - Clashes erupt between fans

ایشیا کپ 2022 سپر فور مرحلے کا تیسرا میچ بدھ کے روز افغانستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا۔ آخر اوور میں لگاتار دو چھکے لگا کر پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ شکست سے مایوس افغان شائقین نے مبینہ طور پر اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی اور پاکستانی مداحوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ Clashes erupt between fans of Afghanistan and Pakistan

Clashes erupt between fans of Afghanistan, Pakistan cricket team after Asia Cup 2022 match
شکست کے بعد افغان شائقین ہوئے بے قابو، پاکستانیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا

By

Published : Sep 8, 2022, 10:10 AM IST

شارجہ: ایشیا کپ 2022 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے میں افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ آخری اوور میں پاکستانی فاسٹ بالر نسیم شاہ نے لگاتار دو چھکے لگا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس شکست کے ساتھ افغانستان کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ جب کہ بھارت بھی ایشیا کپ 2022 کے فائنل دور سے باہر ہو گیا۔ اب فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے ہاتھوں شکست سے افغانستان کے شائقین میں شدید مایوسی دیکھی گئی۔ Clashes erupt between fans of Afghanistan and Pakistan

پاکستان کی جیت سے پاکستانی شائقین بہت خوش نظر آئے، جب کہ افغان شائقین کو یہ خوشی برداشت نہیں ہوئی اور غصے میں آگئے۔ اسٹیڈیم میں ہی افغان شائقین نے غصے میں آکر توڑ پھوڑ شروع کردی اور پاکستانی شائقین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ توڑ پھوڑ اور تشدد کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں آپ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ ہنگامہ آرائی کرنے والے شائقین کے ہاتھوں میں افغان پرچم ہے۔ ان کے کپڑوں اور جسم پر بھی ملک کا جھنڈا ہے۔

واضح رہے افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 126 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے ابراہیم زدران نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے۔ 127 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 118 رنز پر 9 وکٹیں گنوا چکی تھی، لیکن آخری اوور میں نسیم شاہ نے لگاتار دو چھکے لگا کر افغانستان کو شکست دے دی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details