اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2023 پنجاب کنگز نے ایک بار پھر وسیم جعفر کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا - وسیم جعفر پنجاب کنگز میں بیٹنگ کوچ مقرر

انڈین پریمیئر لیگ کے اگلے سیزن کے آغاز سے قبل پنجاب کنگز نے اپنی ٹیم میں ایک بڑی تبدیلی کی ہے۔ پنجاب نے ایک بار پھر بھارت کے سابق ٹیسٹ اوپنر وسیم جعفر کو اپنا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ Wasim Jaffer Reappointed Punjab Kings' Batting Coach

Wasim Jaffer reappointed Punjab Kings' batting coach ahead of IPL 2023
پنجاب کنگز نے ایک بار پھر وسیم جعفر کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا

By

Published : Nov 17, 2022, 10:21 AM IST

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر کو بدھ کے روز ایک بار پھر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 سیزن سے قبل پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ 44 سالہ جعفر سنہ 2019 سے 2021 تک پنجاب کنگز کے بیٹنگ کوچ رہے، تاہم انہوں نے گزشتہ سیزن کی نیلامی سے قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ لیکن اب ایک بار پھر جعفر کی پنجاب ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی ٹیم نے سابق آسٹریلوی کھلاڑی بریڈ ہیڈن کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا ہے۔ Wasim Jaffer Reappointed Punjab Kings' Batting Coach

دریں اثنا فرنچائز نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر چارل لینگویلڈ کو بھی اپنا نیا فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ دوسری جانب سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن کو ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پنجاب کنگز نے شیکھر دھون کو نیا کپتان اور ٹریور بیلس کو سنہ 2023 کے سیزن کے لیے نئے ہیڈ کوچ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ دھون نے میانک اگروال کی جگہ لی، جسے فرنچائز نے منگل کے روز آئی پی ایل 2023 کے کھلاڑی کے طور پر ریلیز کیا تھا، جب کہ بیلس انیل کمبلے کے لیے آتے ہیں۔ پنجاب نے 16 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے اور 23 دسمبر کو کوچی میں ہونے والی آئی پی ایل 2023 کی نیلامی کے لیے 32.2 کروڑ روپے باقی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details