اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وسیم جعفر کو اوڈیشہ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا

اوڈیشہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری سنجے بیہرا نے کہا کہ، 'تمام عمر کے گروپوں میں کرکٹ کی ترقی کے علاوہ وسیم جعفر ریاست میں کوچنگ ڈویلپمنٹ پروگرام کا بھی حصہ ہوں گے۔"

وسیم جعفر کو اوڈیشہ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا
وسیم جعفر کو اوڈیشہ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا

By

Published : Jul 15, 2021, 2:23 PM IST

Updated : Jul 15, 2021, 3:12 PM IST

بھارتی ٹیم کے سابق بلے باز وسیم جعفر کو دو سال کے لئے اڈیشہ ٹیم کا ہیڈ کوچ منتخب کیا گیا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، جعفر راشمی پریدا کی جگہ لیں گے جو پچھلے دو سالوں سے اس عہدے پر فائز تھے۔

جعفر مارچ 2020 میں ریٹائر ہونے کے بعد اتراکھنڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کام کیا۔ اس کے علاوہ وہ آئی پی ایل ٹیم پنجاب کنگز کے بیٹنگ کوچ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

اوڈیشہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری سنجے بیہرا نے کہا کہ، 'تمام عمر کے گروپوں میں کرکٹ کی ترقی کے علاوہ وسیم جعفر ریاست میں کوچنگ ڈویلپمنٹ پروگرام کا بھی حصہ ہوں گے۔"

یہ بھی پڑھیں: Cricket India Women: انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کی

وسیم جعفر ممبئی اور ودربھ کے لئے 186 فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے ہیں اور اس دوران انہوں نے 14609 رنز بنائے ہیں۔ وہیں رنجی ٹرافی میں 156 میچوں میں 12038 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ان کے پاس ہے۔

بھارت کا گھریلو سیزن 20 اکتوبر کو سید مشتاق علی ٹرافی سے شروع ہوگا۔ رنجی ٹرافی 16 نومبر سے 19 فروری 2022 تک جبکہ اس کے بعد وجے ہزارے ٹرافی 23 فروری کو کھیلی جائے گی۔

Last Updated : Jul 15, 2021, 3:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details