اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Wasim Akram inducted into PCB Hall of Fame: وسیم اکرم پی سی بی ہال آف فیم میں شامل - Fast bowler Wasim Akram

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور 1992 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن وسیم اکرم Fast bowler Wasim Akram کو اتوار کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔ Wasim Akram inducted into PCB Hall of Fame

وسیم اکرم پی سی بی ہال آف فیم میں شامل
وسیم اکرم پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

By

Published : Feb 20, 2022, 10:48 PM IST

آئی سی سی ہال آف فیمر ویوین رچرڈس نے اکرم کوکراچی کنگس اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرس کے درمیان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ کے آغاز سے قبل باضابطہ طور پر ایک ٹوپی اور تختی پیش کرکے خصوصی فہرست میں شامل کیا۔ Wasim Akram inducted into PCB Hall of Fame

اکرم نے 1984 سے 2003 تک انٹرنیشنل کیریئر میں مجموعی طور پر 916 وکٹیں حاصل کیں اور 6615 رن بنائے۔ اعلیٰ اعزاز حاصل کرنے پر اکرم Fast bowler Wasim Akram نے کہا،’میں یہ اعزاز کرکٹ کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک سر ویوین رچرڈس سے حاصل کر رہا ہوں۔ میں یہ اعزاز حاصل کر کے اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھ رہا ہوں۔ وہ بھی ایک ایسے مقام پرجو میرے کھیل کریئر کے دوران یہ میرا ہوم گراؤنڈ رہا ہے۔ سابق کرکٹرس کی خدمات کو تسلیم کرنے اور ان کا اعتراف کرنے کے لیے یہ اقدام شروع کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد‘۔

انہوں نے کہا،’ 18 سال تک پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اس دوران میں نے 460 انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ان میچوں میں‘ میں نے جو وکٹ اور رن بنائے وہ انمول تھے‘۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر سابق کیریبیئن کھلاڑی نے کہا،’ مجھے وسیم اکرم کو باقاعدہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرنے کا موقع ملنے پر خوشی ہے، وسیم اکرم کے ساتھ میرا پہلا میچ 1985 میں آسٹریلیا میں ہوا تھا۔ میں اپنے کیرئیر کے اختتام پرخوش تھا کہ مجھے ان کا زیادہ سامنا نہیں کرنا پڑا۔مجھے یاد ہے کہ میں نے اپنے جونیئر ساتھی کو کہا تھا کہ وہ اپنی نسل کے کرکٹروں کے لیے بہت مشکلات کا باعث بنیں گے اور وسیم نے مجھے درست ثابت کیا۔

واضح رہے کہ ’وسیم ایک غیر معمولی کرکٹر اور ہمارے کھیل کے عظیم سفیر رہے ہیں‘۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details