اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Washington Sundar to Play for Lancashire: واشنگٹن سندر لنکا شائر میں شامل - England county cricket team Lancashire

انگلینڈ کی کاؤنٹی کرکٹ ٹیم لنکاشائر نے بھارت کے آل راؤنڈر واشنگٹن سُندر کو اس سیزن کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔ English Domestic Cricket

Lancashire Announce the Signing of Washington Sundar
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر واشنگٹن سُندر

By

Published : Jun 22, 2022, 6:20 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر واشنگٹن سُندر جو انجری کے باعث کافی وقت سے ایکشن میں نہیں تھے، اب بحالی کے بعد ٹیم میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ وہ لنکا شائر کی نمائندگی کریں گے۔ انگلش ڈومیسٹک کرکٹ میں یہ ان کا پہلا دور ہوگا۔ Lancashire Announce the Signing of Washington Sundar

لنکا شائر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'واشنگٹن سُندر ری ہیب کے بعد ٹیم میں شامل ہوں گے۔ وہ چوٹ کی وجہ سے بی سی سی آئی کے ساتھ ری ہیب میں وقت گزار رہے واشنگٹن سُندر رائل لندن یک روزہ کپ چیمپئن شپ کے لیے دستیاب رہیں گے۔ اگر وہ فٹ ہیں تو جولائی میں ہونے والے ایل وی کاؤنٹی چیمپئن شپ میچوں میں انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مختلف فارمیٹس کے لیے واشنگٹن سُندر کی دستیابی پر لنکاشائر نے کہا کہ 'واشنگٹن جو حالیہ چوٹ کے بعد بی سی سی آئی کے ساتھ ری ہیب کی مدت کے بعد رائل لندن ون ڈے کپ مقابلے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ لنکاشائر کرکٹ کے حوالے سے واشنگٹن سُندر نے کہا کہ 'میں لنکاشائر کرکٹ کے ساتھ پہلی بار کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا منتظر ہوں۔ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں کھیلنا بہت اچھا تجربہ ہوگا۔ سُندر نے کہا کہ 'میں لنکاشائر کرکٹ اور بی سی سی آئی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ میں اگلے مہینے ٹیم سے جُڑنے کے لیے پُرجوش ہوں۔

واضح رہے کہ لنکاشائر اس وقت کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈویژن ون پوائنٹس ٹیبل پر سرے اور ہیمپشائر کے پیچھے تیسری پوزیشن پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details