نئی دہلی: بھارت کے خلاف جاری چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے۔ پہلے دو میچوں میں شرمناک شکست کے بعد ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ ٹیم کے ڈیشنگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کہنی کی چوٹ کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ وارنر اب بارڈر گواسکر ٹرافی کے بقیہ 2 میچوں میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے وارنر کے بقیہ دو میچوں کے لیے ٹیم سے باہر ہونے کی اطلاع دی ہے۔ بتادیں کہ دہلی ٹیسٹ میں وارنر بھارتی فاسٹ بولر سراج کی گیند پر زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں میچ کے درمیان ہی ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا۔
Warner Ruled Out Remaining Tests آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، تجربہ کار کھلاڑی ٹیسٹ سیریز سے باہر - آسٹریلیا بھارت باڈر گواسکر ٹرافی سیریز
آسٹریلوی ٹیم کو بھارت کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ ٹیم کے بلے باز ڈیوڈ وارنر انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ Warner ruled out of Indore and Ahmedabad Tests
میتھیو رینشا کو بعد میں ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا، جنہیں ابتدائی طور پر پلیئنگ الیون سے باہر کردیا گیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے وارنر کے سیریز کے بقیہ دو ٹیسٹ میچوں سے باہر ہونے کی اطلاع دی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 'ڈیوڈ وارنر دہلی ٹیسٹ میں کہنی میں لگنے والی چوٹ کی وجہ سے دورہ بھارت سے باہر ہو گئے ہیں اور وہ بقیہ دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت کے خلاف جاری سیریز میں آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی کچھ بڑی انجری کے خدشات سے دوچار ہے۔ معروف فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ کیمرون گرین اور مچل اسٹارک جیسے کھلاڑی انگلی کی انجری سے لڑ رہے ہیں۔ اور اب اوپنر ڈیوڈ وارنر کا سیریز سے باہر ہونا آسٹریلوی ٹیم کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔
مزید پڑھیں: