اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پاکستان پہنچنے پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا شاندار استقبال - ویسٹ انڈیز کا پاکستان دورہ

پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 8 جون سے ہوگا۔ West Indies Tour of Pakistan

ویسٹ انڈیز کا پاکستان دورہ
ویسٹ انڈیز کا پاکستان دورہ

By

Published : Jun 6, 2022, 4:10 PM IST

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے پہلے اسلام آباد پہنچی جہاں سے اُسے طیارے میں ملتان پہنچایا گیا۔ اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 8 جون سے ہوگا۔ شیڈول کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن منگل کی شام ساڑھے 4 سے رات 8 بجے تک ہوگا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹریننگ سیشنز سے قبل پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن پریس کانفرنس میں خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یک روزہ سیریز کا پہلا میچ 8 جون، دوسرا 10 جون جبکہ تیسرا اور آخری یک روزہ میچ اتوار 12 جون کو کھیلا جائے گا۔ West Indies Team Arrived in Pakistan یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ ملتان اسٹیڈیم میں 14 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے۔ Pakistan West Indies ODI Series

پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف یک روزہ سیریز میں 31 سال سے ناقابل شکست: ایک جانب جہاں ملتان میں بین الاقوامی کرکٹ کی تقریباً 14 سال کے بعد واپسی ہوئی ہے۔ وہین یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی ٹیم یک روزہ سیریز میں گزشتہ 31 برسوں سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ناقابل شکست ہے۔ ویسٹ انڈیز نے آخری بار 1991 میں پاکستان کے خلاف یک روزہ سیریز جیتی تھی جب رچی رچرڈسن کیریبیائی ٹیم کے کپتان تھے جبکہ پاکستانی کی قیادت عمران خان کر رہے تھے۔ اس کے بعد سنہ 1993 میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی یک روزہ سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی۔

پاکستان نے 2002 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں یک روزہ سیریز جیتی، 2005 میں ویسٹ انڈیز کو اسی کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی، 2006 کے دوران پاکستان میں ہرایا، 2008 میں یو اے ای میں شکست دی، 2013 میں ویسٹ انڈیز، 2016 میں یو اے ای اور 2017 میں ویسٹ انڈیز کو اس کے گھر میں شکست دی تھی۔ دوسری جانب اگر ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے مابین یک روزہ میچوں کی بات کریں تو 134 میں سے 71 میچ ویسٹ انڈیز نے جیتے ہیں جبکہ ہاکستان کو 60 میچوں میں کامیابی ملی ہے اس کے علاوہ تین میچوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

ویسٹ انڈیز اسکواڈ: نکولس پورن (کپتان)، شائی ہوپ (نائب کپتان)، این بونر، ایس بروکس، کیسی کارٹی، عقیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، شیرمن لیوس، کائل میئرز، اینڈرسن فلپ، روومین پاویل، جیڈن سیلز، روماریو شیفرڈ، ہیڈن والش جونیئر۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details