بھارت کے سابق بلے باز اور موجودہ وقت میں کمینٹیٹر کا رول ادا کر رہے وی وی ایس لکشمن VVS Laxman NCA Head Coach تیرہ دسمبر سے قومی کرکٹ اکاڈمی National Cricket Academy کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔
ان کے ساتھ این سی اے کے دیگر کوچوں کی بھی تقرری ہوگی، جن کا نام انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ Board of Control for Cricket in India کی کولکاتہ میں ہوئی سالانہ میٹنگ میں طے ہوا۔
لکشمن کے ساتھ ٹرائی کولی این سی اے میں گیند بازی کوچ Troy Cooley NCA new bowling coach ہوں گے۔ ان کے اوپر بھارت کی نئی نسل کے تیز گیندبازوں کو تیار کرنے کی ذمہ داری ہوگی۔
بی سی سی آئی کے ایک سینئر افسر کے مطابق لکشمن نے پہلے ہی کانٹرکٹ پر دستخط کردئے ہیں۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کمینٹری کرنے کے بعد 13 دسمبر سے این سی اے جوائن کریں گے۔