اجنکیا رہانے نے بدھ سے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پیر کو ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا "مجھے خوشی ہے کہ لوگ اب میرے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ میراہمیشہ سے ماننا ہے کہ لوگ اہم لوگوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ اس لیے میں اس بارے میں پریشان نہیں ہوں۔ یہ سب کچھ ٹیم کے لیے شراکت کے بارے میں ہے۔''
بھارت نے دوسری اننگز میں اپنے ٹاپ تین بلے بازوں کو جلدی کھو دیا تھا اور ایسے وقت میں رہانے اور چیتیشور پجارا نے اہم شراکت داری کرکے ٹیم کو مشکلات سے باہر نکالا تھا۔
رہانے نے پیر کو کہا "یہ صرف وکٹ پر رہنے کی بات تھی۔ ہم دونوں کے درمیان بات چیت چھوٹے ہدف کے تعلق سے تھی اور اس کے بعد سے اننگز کو آگے لے جانے کے لیے۔ ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ میرے خیال میں یہ بات چیت ایک حد تک درست بھی تھی۔ ہم صرف ایک اچھی شراکت داری بنانا چاہتے تھے، ہم جانتے تھے کہ اس وکٹ پر 170-180 ایک اچھا اسکور ہوگا۔ ''
پجارا کی بیٹنگ کے بارے میں رہانے نے کہا کہ ’’ ان کی اننگ سست تھی لیکن ہمارے لیے اہم تھی۔ انہوں نے 200 سے زائد گیندوں پر صرف 46 رنز بنائے تھے لیکن مجھے لگتا ہے کہ ان کی وہ 200 گیندیں ہمارے لیے بہت اہم تھیں۔ ''