اردو

urdu

By

Published : Jan 15, 2023, 10:41 PM IST

ETV Bharat / sports

Virat Kohli's New Record ویراٹ کوہلی کا نیا ریکارڈ، سچن تندولکر اور جئے وردھنے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

جیسے ہی وراٹ کوہلی نے تیسرے ون ڈے میں 63 رنز بنائے، وہ ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں ٹاپ 5 میں پہنچ گئے۔ اس کے علاوہ کوہلی نے ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

Virat Kohli's new record
ویراٹ کوہلی کا نیا ریکارڈ

حیدرآباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے سری لنکا کے خلاف تیسری ونڈے میچ میں دو ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ سب سے پہلے انھوں نے سری لنکا کے ہی تجربہ کار بلے باز مہیلا جئے وردھنے کا ریکارڈ توڑا۔ کوہلی جیسے ہی تیسرے ون ڈے میں 63 رنز بنائے، ویسے ہی وہ ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں ٹاپ 5 میں پہنچ گئے۔ اس سے پہلے اس نمبر پر جئے وردھنے تھے۔ ویراٹ کوہلی نے اپنے 268 ون ڈے میچوں میں 12,751 رنز بنائے ہیں۔ ویراٹ کی اس اننگز سے پہلے مہیلا جے وردھنے ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے 5ویں کھلاڑی تھے لیکن اب ویراٹ نے یہ مقام حاصل کرلیا ہے۔

ہوم گراؤنڈ میں ویراٹ کوہلی کی سب سے زیادہ سنچریاں: اس کے علاوہ ویراٹ کوہلی نے ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں سچن تندولکر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ سچن کے نام 20 سنچریاں ہیں جبکہ کوہلی نے 21 سنچریاں بنا کر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ ویراٹ اب سچن کی 49 ون ڈے سنچریوں سے صرف 3 سنچریاں پیچھے ہیں۔ ویراٹ کوہلی نے اس میچ میں 110 گیندوں میں 166 رنز بنائے، جس کے ساتھ کوہلی نے اپنی 46ویں سنچری مکمل کی۔ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے صرف 268 ون ڈے میچوں میں اپنی 46ویں سنچری بنائی ہے۔ پہلی پوزیشن پر سچن تندولکر نے 463 میچوں میں 49 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ ویراٹ کوہلی اب تک 486 میچوں میں 74 بین الاقوامی سنچریاں بنا چکے ہیں۔ اب صرف سچن تندولکر ہی ان سے آگے ہیں۔ سچن کے پاس 664 میچوں میں 100 سنچریوں کا ریکارڈ ہے۔

یک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی:

1- سچن تندولکر - 463 میچز - 18426 رنز

2- کمار سنگاکارا - 404 میچز - 14234 رنز

3- رکی پونٹنگ - 375 میچز - 13704 رنز

4- جے سوریا - 445 میچز - 13430 رنز

5- ویراٹ کوہلی - 268 میچز - 12651*

یہ بھی پڑھیں: IND vs SL 3rd ODI سری لنکا کو 317 رنز سے شکست، ون ڈے کی تاریخ میں سب سے بڑی جیت بھارت کے نام

ویرات نے آج 166 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اگر ہم ون ڈے میں ویراٹ کی بڑی اننگز پر نظر ڈالیں تو ویراٹ نے 2012 میں پاکستان کے خلاف ناٹ آؤٹ 183، 2018 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 160 اور 2023 میں سری لنکا کے خلاف ناٹ آؤٹ 166 رنز بنائے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details