اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Kohli hits first ODI hundred after 3 years کوہلی نے تین سال بعد ون ڈے میں سنچری بنائی - کوہلی کا بنگلہ دیش کے خلاف سنچری

کرکٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ وراٹ کوہلی نے ہفتہ کو بنگلہ دیش کے خلاف سنچری بنا کر تین سال بعد ون ڈے کرکٹ میں 100 رن کا ہندسہ عبور کیا۔ یاد رہے کہ کوہلی نے اگست 2022 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف سنچری بنا کر اپنے ناقدین کو پرسکون کیا۔ Kohli hits first ODI hundred after 3 years

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 10, 2022, 5:27 PM IST

چٹاگانگ: کرکٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ وراٹ کوہلی نے ہفتہ کو بنگلہ دیش کے خلاف سنچری بنا کر تین سال بعد ون ڈے کرکٹ میں 100 رن کا ہندسہ عبور کیا۔ کوہلی نے ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں 91 گیندوں میں 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 113 رن بنائے۔ کوہلی نے اس سے قبل ون ڈے کرکٹ میں 14 اگست 2019 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری بنائی تھی۔Kohli hits first ODI hundred after 3 years

کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں 72 سنچریاں بنا کر سابق آسٹریلیائی بلے باز رکی پونٹنگ (71) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب وہ سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر (100 سنچریاں) سے پیچھے ہیں۔ کوہلی نے ایشان کشن کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 290 رن کی شراکت داری کرتے ہوئے اپنی 44ویں ون ڈے سنچری اسکور کی۔

اس دوران کشن نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری اور پہلی ڈبل سنچری بناتے ہوئے 213 رن بنائے ۔ انہوں نے 138 گیندیں کھیلیں اور اپنی اننگز میں 24 چوکے اور 10 چھکے لگائے۔

گزشتہ تین سال سے بلے کی خاموشی سے جہاں کوہلی کے مداح مایوس تھے وہیں دوسری جانب ناقدین نے بھی رن نہ بنانے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ کوہلی نے اگست 2022 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف سنچری بنا کر اپنے ناقدین کو پرسکون کیا۔ انہوں نے 1,021 دنوں کے وقفے کے بعد سنچری بنانے کے بعد 61 گیندوں پر ناٹ آوٹ 122 رن بنائے۔ کوہلی نے یہ سنچری بنا کر پرانی رنگت میں واپس آنے کا اشارہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ind vs Ban 3rd ODI ایشان کشن کی ڈبل سنچری کی بدولت بھارتی ٹیم کا اسکور چارسونو

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details