نئی دہلی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز وراٹ کوہلی نہ صرف کرکٹ کے میدان میں اپنا جلوہ بکھیرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اکٹیو رہتے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے کرکٹ کے میدان میں کئی کارنامے انجام دیے ہیں۔ وہ جب بھی میدان میں اترتے ہیں تو ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرتے ہیں۔ کوہلی نے ایک بار پھر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے لیکن اس بار انہوں نے یہ کارنامہ میدان میں نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر کر دکھایا ہے۔ وراٹ کوہلی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 250 ملین فالوورز ہو گئے ہیں۔ وہ پہلے بھارتی کے ساتھ ساتھ پہلے ایشیائی ہیں جنہوں نے اتنے زیادہ فالوورز حاصل کیے ہیں۔ لیکن دنیا کی کئی مشہور شخصیات ان سے آگے ہیں جس میں فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کا بھی نام شامل ہے۔
Virat Kohli Instagram Followers وراٹ کوہلی کے انسٹاگرام پر ہوئے 250 ملین فالوورز - کوہلی کے انسٹاگرام پر ہوئے 250 ملین فالوورز
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 250 ملین فالوورز مکمل ہو گئے ہیں۔ وہ کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے بعد سب سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ ایتھلیٹس میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ Virat Kohli new record on Instagram
یہ بھی پڑھیں: وراٹ کوہلی سے لے کر رونالڈو تک، انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے 15 شخصیات
ہوپر کی 2022 کی انسٹاگرام رچ لسٹ کے مطابق وراٹ کوہلی ایک سپانسر شدہ پوسٹ سے تقریباً 8.69 کروڑ روپے کماتے ہیں۔ وراٹ کوہلی انسٹاگرام سے کمائی کرنے والی مشہور شخصیات کی فہرست میں 14 ویں نمبر پر ہیں۔ وہیں رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کے لیے تقریباً 15 کروڑ وصول کرتے ہیں۔ وہیں وراٹ کوہلی کے آئی پی ایل 2023 میں کارکردگی کی بات کریں تو انہوں نے 14 اننگ میں 639 رنز بنائے۔ کوہلی نے دو سنچی کے ساتھ ساتھ چھ نصف سنچی بھی کی۔ واضح رہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ 585 ملین فالوورز ہیں۔ رونالڈو سعودی عرب کے کلب النصر کے لیے کھیل رہے ہیں۔ وہیں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کے 464 ملین فالوورز ہیں۔ گزشتہ سال ان کی کپتانی میں ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا۔