اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Virat Kohli Most Popular Cricketer وراٹ کوہلی میدان کے باہر بھی سب سے زیادہ مقبول کرکٹر

بھارتی کرکٹ کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی 2022 میں سب سے زیادہ مقبول کرکٹر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگوں نے ان کی آئی پی ایل فرنچائز آر سی بی کو بھی سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا ہے۔ Virat Kohli most popular cricketer

Virat Kohli most popular cricketer
میدان کے باہر بھی کنگ کوہلی کا جلوہ

By

Published : Jan 31, 2023, 11:36 AM IST

حیدرآباد:بھارتی ٹیم کے تیز ترین بلے باز وراٹ کوہلی اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے سب کے پسندیدہ ہیں۔ کنگ کوہلی وہ کھلاڑی ہیں جو اپنی بلے بازی سے کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ کوہلی نے اپنی بلے بازی سے ٹیم انڈیا کو کئی اہم مواقع پر جیتایا ہے۔ کوہلی میدان میں ہمیشہ نمبر ایک رہے ہیں۔ لیکن اب میدان کے باہر بھی کنگ کوہلی کا جلوہ برقرار ہے۔ گزشتہ برس 2022 کی بات کریں تو اس میں کوہلی سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کرکٹر رہے ہیں۔

میدان کے باہر بھی کنگ کوہلی کا جلوہ برقرار

وراٹ کوہلی کے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مداح ہیں۔ کوہلی کو انسٹاگرام پر 230 ملین سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔ کنگ کوہلی کا یہ ریکارڈ کسی بھی کرکٹر میں سب سے زیادہ ہے۔ ان کی فین فالوونگ دیکھنے کے قابل ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ وراٹ کوہلی آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی طرف سے کھیلتے ہیں۔ کوہلی کی وجہ سے ان کے مداح بھی آر سی بی کو بہت پسند کرتے ہیں۔ وراٹ کوہلی کی طرح آر سی بی بھی انسٹاگرام پر سال 2022 میں دنیا کی سب سے مقبول کرکٹ ٹیم رہی ہے۔ کوہلی نے اپنے آئی پی ایل کیریئر کا آغاز RCB سے کیا۔ اس کے ساتھ ہی کنگ کوہلی اب بھی رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیلتے ہیں۔

ون ڈے ورلڈ کپ 2023 بھارت میں کھیلا جانا ہے۔ اسی وجہ سے ٹیم انڈیا کے کئی تجربہ کار کھلاڑی بشمول وراٹ کوہلی آئی پی ایل 2023 میں کچھ میچ نہیں کھیل سکتے۔ یہ کھلاڑیوں کے کام کے بوجھ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جا سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے کوہلی رواں برس بھارتی ٹی ٹوئنٹی سے بھی دور ہیں۔ کوہلی نے رواں برس اب تک ایک بھی T20 انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا ہے۔ لیکن 2023 میں وہ اب تک کل 6 ون ڈے کھیل چکے ہیں اور کوہلی نے ان میچوں میں دو سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔ کوہلی اب جس فارم میں چل رہے ہیں وہ 2023 ورلڈ کپ میں ان کے لیے کافی مددگار ثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details