اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Virat Fan Murders ویراٹ کوہلی کے مداح نے روہت شرما کے مداح کو قتل کردیا - کرکٹ پر بحث کے دوران دوست کا قتل

کھیلاڑیوں کو اکثر و بیشتر خراب کارکردگی پر تنقید کا نشانہ کوئی نئی بات نہیں۔ تاہم کبھی پسندیدہ کھلاڑی پر تنقید تنازع کی وجہ بھی بن جاتی ہے، ایسا ہی ایک معاملہ تمل ناڈو کے آریالور سے منظر عام آیا ہے۔ Virat Kohli fan kills Rohit Sharma fan in Tamil Nadu

Virat Kohli fan kills Rohit Sharma fan in Tamil Nadu
ویراٹ کوہلی کے مداح نے روہت شرما کے مداح کو قتل کردیا

By

Published : Oct 15, 2022, 1:28 PM IST

حیدرآباد: کھیلاڑیوں کو اکثر و بیشتر خراب کارکردگی پر تنقید کا نشانہ کوئی نئی بات نہیں۔ تاہم کبھی پسندیدہ کھلاڑی پر تنقید تنازع کی وجہ بھی بن جاتی ہے، ایسا ہی ایک معاملہ تمل ناڈو کے آریالور سے منظر عام آیا ہے۔ جہاں ویراٹ کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر نوجوان نے اپنے دوست کو قتل کردیا۔ Virat Kohli fan kills Rohit Sharma fan in Tamil Nadu

میڈیا رپورٹس کے مطابق تمل ناڈو کے ضلع آریالور میں ایک 21 سالہ نوجوان کو شراب کے نشے میں اپنے دوست کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ میں پتہ چلا کہ آر سی بی اور ویراٹ کوہلی کا مذاق اڑانے پر انہوں نے اپنے دوست کا قتل کردیا۔

ویراٹ کوہلی کے مداح نے روہت شرما کے مداح کو قتل کردیا

بتایا جا رہا ہے کہ دو دن پہلے جمعرات (13 اکتوبر) کے روز تمل ناڈو کے آریالور ضلع کے پویور گاؤں سے تعلق رکھنے والے دو دوستوں کے درمیان نشے کی حالت میں جھگڑا ہوا۔ دونوں کے درمیان جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ ویراٹ کوہلی کے مداح نے مبینہ طور پر روہت شرما کے مداح کو قتل کردیا۔ 21 سالہ ملزم کو جب پولیس نے گرفتار کیا تو معلوم ہوا کہ ویراٹ کوہلی اور روہت شرما کے درمیان کون بہتر کرکٹر ہے تبصرہ میں مذاق اڑانے پر انہوں نے دوست کو قتل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق مرنے والے کی شناخت 24 سالہ پی وگنیش کے طور پر کی گئی ہے اور ملزم کا نام ایس دھرمراج بتایا جا رہا ہے۔ دونوں آریالور ضلع کے پویور گاؤں کے رہنے والے ہیں اور دونوں کو کرکٹ کے بہت بڑے مداح اور آپس میں دوست بھی تھے۔ پولیس نے بتایا کہ آئی ٹی آئی پاس کرنے والے پی وگنیش سنگاپور جانے کے لیے جاب ویزا کا انتظار کر رہے تھے۔

ویراٹ کوہلی کے مداح نے روہت شرما کے مداح کو قتل کردیا

پولیس سے موصولہ اطلاع میں پتہ چلا کہ روہت شرما کے مداح وگنیش اور ویراٹ کوہلی کے مداح دھرمراج منگل کی رات مالور کے قریب سڈکو انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب ایک کھلے علاقے میں کرکٹ کے بارے میں بحث کر رہے تھے۔ دونوں نشے میں تھے اور دونوں بالترتیب کوہلی اور روہت کے ساتھ آر سی بی اور ممبئی انڈینز کے مداح تھے۔ وگنیش انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کا مداح تھا، جب کہ دھرمراج کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کا مداح ہے۔

پولیس نے کہا کہ اپنی بحث کے دوران وگنیش نے مبینہ طور پر آر سی بی اور ویراٹ کوہلی کا مذاق اڑایا۔ انہوں نے آر سی بی ٹیم کا دھرمراج کے لڑکھڑاہٹ سے موازنہ کرتے ہوئے کچھ اس طرح کے ریمارکس کیے جس سے دھرمراج ناراض ہوگئے اور اس نے پہلے وگنیش پر بوتل سے حملہ کیا اور بعد میں اس کے سر پر کرکٹ کا بیٹ مارا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ اگلی صبح وگنیش کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے معاملے کی جانچ کی تو معاملہ سامنے آیا۔

اس واقعے کے بعد گرفتار ویراٹ کوہلی کا ٹیگ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details