سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی سیریز T20 International Series میں تین ناٹ آوٹ نصف سنچری بنانے والے شریس ائیر نے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 27 مقامات کی لمبی چھلانگ لگائی ہے۔
اب وہ عالمی رینکنگ میں 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ جہاں ائیر نے اپنی رینکنگ میں بہتری کی ہے وہیں وراٹ کوہلی جنہیں اس سیریز میں آرام دیا گیا تھا، سرفہرست 10 بلے بازوں کی فہرست سے پھسل کر 15 ویں پائیدان پر چلے گئے ہیں۔بھارت نے یہ سیریز تین۔صفر سے جیتی۔
بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 75 رنز بنانے والے نوجوان بلے باز پتھوم نسانکا ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ اب وہ نویں نمبر پر ہے۔
جنوبی افریقہ کے سپر سٹار تیزگیندباز کگیسو ربادا نے نیوزی لینڈ میں زبردست واپسی کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کرنے کے بعد تیزگیندبازوں کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر قبضہ جما لیا ہے۔