لکھنؤ: بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ لیکن لکھنؤ کے ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں ویراٹ انگلینڈ کے خلاف بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے اور صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
شائقین کو امید تھی کہ کوہلی انگلینڈ کے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کی 49ویں سنچری اسکور کرکے سچن تنڈولکر کی 49 ون ڈے سنچریوں کی برابری کر لیں گے۔ لیکن 9 گیندیں کھیلنے کے بعد کوہلی صفر پر آؤٹ ہوگئے اور وہ سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آوٹ ہونے کے معاملے میں سچن تنڈولکر کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔
ویراٹ کوہلی سچن تنڈولکر کے ساتھ مشترکہ طور پر بھارت کے پانچویں ایسے کھلاڑی بن گئے ہیں جو سب سے زیادہ بار صفر پر پویلین لوٹے ہیں۔ اس فہرست میں ظہیر خان سرفہرست ہیں۔
- ظہیر خان - 43
- ایشانت شرما - 40
- ہربھجن سنگھ - 37
- انیل کمبلے - 35
- ویراٹ کوہلی - 34
- سچن تنڈولکر - 34
- وریندر سہواگ - 31