دبئی: بھارت کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے جمعرات کو افغانستان کے خلاف ناقابل شکست 122 رن بنانے کے بعد سنچری کا کریڈٹ اپنی بیوی انوشکا شرما اور بیٹی وامیکا کو دیا۔ کوہلی نے پہلی اننگ کے بعد کہا، "میں نے بہت سی چیزوں کو تناظر میں رکھا ہے اور درحقیقت میں تھوڑا چونک گیاتھا کیونکہ یہ وہ فارمیٹ تھا جس میں سنچری بنانے کی مجھے امید نہیں تھی۔ لیکن یہ سب خدا کے فضل ہے، میں سخت محنت کر رہا تھا اور یہ ایک ایسا لمحہ ہے جو میرے اور ٹیم کے لیے بھی بہت خاص تھا۔" Kohli credits Anushka and daughter for scoring centuries
کوہلی نے کہا، "آپ مجھے ابھی اس طرح یہاں دیکھ رہے ہیں کیونکہ تمام چیزوں کو تناظر میں رکھا گیا ہے، وہ ایک ایسے شخص نے کیا ہے جو ان تمام مشکل وقتوں میں میرے ساتھ کھڑا رہا، وہ انوشکا ہیں۔ یہ سنچری خاص طور پر انہیں اور ہماری بیٹی وامیکا کے لیے وقف ہے۔"