نئی دہلی: پانچ نومبر کو بھارتی کرکٹ کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی اپنی 35ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ دہلی میں پیدا ہونے والا یہ لڑکا آج تمام فارمیٹس میں دنیا کا بہترین بلے باز بن گیا ہے۔ ہر کوئی آج ان کے لیے دعا کر رہا ہے کہ وہ مزید ترقی کریں اور بھارت کا نام روشن کریں۔ ویراٹ کوہلی اپنی ناقابل یقین بلے بازی کی وجہ سے آج دنیا کے سب سے کامیاب کرکٹرز کے طور نوجوان نسلوں کے لیے ایک رول ماڈل سمجھے جاتے ہیں۔ کوہلی نے بہت سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور وہ سچن تنڈولکر کے ون ڈے سنچریوں کے ریکارڈ کی برابری کرنے کے بہت قریب ہیں۔ آئیے ہم اس عظیم بھارتی کرکٹ کھلاڑی کی سالگرہ مناتے ہوئے ان کے 5 ناقابل یقین ریکارڈ کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔
ویراٹ کوہلی کے تیز ترین ون ڈے رنز کا ریکاڈ:ویراٹ کوہلی نے اپنی مستقل مزاجی اور تیز رفتاری سے رنز بنانے کی صلاحیت کی وجہ سے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کے پاس ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 8,000, 9,000, 10,000, 11,000 اور 13,000 رنز مکمل کرنے والے بلے باز ہونے کا ریکارڈ ہے۔انہوں نے 8000 رنز بنانے کے لیے صرف 175 اننگز کھیلی تھی۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ ( 176 اننگز میں 8000 رنز ) کے نام، تھا۔
ون ڈے میں کامیاب رنز چیس کرتے وقت سب سے زیادہ سنچریاں: کرکٹ کی دنیا میں کوہلی چیس ماسٹر کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ کوہلی کی ون ڈے میں ہدف کا تعاقب کرنے کی صلاحیت لاجواب ہے۔انہوں نے ون ڈے کی تاریخ میں سب سے زیادہ مرتبہ کامیابی کے ساتھ رنز کا تعاقب کرتے ہوئے سنچریاں بنائیں۔ ویراٹ کوہلی میں پریشر کو برداشت کرنے اور اس میں سبقت حاصل کرنے کی اعلیٰ صلاحیت ہے۔