کولمبو : ویرات کوہلی نے پیر کو ون ڈے فارمیٹ میں تیز ترین 13,000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ کوہلی نے یہ سنگ میل پیر کو کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف ایشیا کپ سپر 4 کے مقابلے میں حاصل کیا۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف ون ڈے میں شاندار اننگ کے دوران سچن تنڈولکر کا دیرینہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ اس کے ساتھ ہی کوہلی ون ڈے میں اس تاریخی مقام تک پہنچنے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ تنڈولکر کے علاوہ رکی پونٹنگ، سنتھ جے سوریا اور مہیلا جے وردھنے اس سنگ میل تک پہنچنے والے دوسرے کرکٹرز ہیں۔ تنڈولکر نے 13 ہزار رنز بنانے کے لیے 321 اننگز کھیلی جبکہ کوہلی نے 267 اننگز میں ہی یہ سنگ میل عبور کیا۔ پونٹنگ (341) اور سنگاکارا (363) نے بھی 300 سے زائد اننگز کھیلی جبکہ جے سوریا نے 416 اننگز میں یہ ہندسہ حاصل کیا تھا۔
ون ڈے میں تیز ترین 13000 رنز بنانے والے کھلاڑی
- ویراٹ کوہلی- 267 اننگز
- سچن تنڈولکر - 321 اننگز
- رکی پونٹنگ - 341 اننگز
- کمار سنگاکارا- 363 اننگز
- سنتھ جے سوریا- 416 اننگز