اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Virat Kohli Room Video Leaked کمرے کا ویڈیو لیک ہونے پر کوہلی برہم، انسٹاگرام پر نکالی بھڑاس - وراٹ کوہلی کا انسٹاگرام

ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کے کمرے کا ویڈیو کسی نے لیک کر دیا ہے۔ اس بات سے ناراض ہو کر وراٹ کوہلی نے پرائیویسی کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ Virat Kohli Australia Room Video Leaked

Virat Kohli Room Video Leaked
ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی

By

Published : Oct 31, 2022, 3:21 PM IST

حیدرآباد: بھارتی ٹیم اِس وقت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا میں ہے اور اس دوران ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کے ہوٹل کے کمرے کا ویڈیو لیک ہو گیا ہے۔ یہ ویڈیو ایک مداح نے شیئر کیا ہے جس نے کوہلی کی غیر موجودگی میں ان کے کمرے میں جا کر وی لاگ بنایا۔ اس بات سے ناراض ہو کر وراٹ کوہلی نے پرائیویسی کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ اب اس معاملے پر ہنگامہ برپا ہے۔ Viral Video of Virat Kohli's Room

وراٹ کوہلی نے اپنے کمرے کی وائرل ویڈیو خود شیئر کرکے پرائیویسی کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کوہلی نے لکھا کہ 'میں سمجھتا ہوں کہ مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں اور ان سے مل کر پُرجوش ہو جاتے ہیں۔ میں ہمیشہ اس کی تعریف کرتا ہوں، لیکن یہاں یہ ویڈیو ڈرانے والا ہے اور اس سے میں اپنی پرائیویسی (رازداری) کے بارے میں بہت فکر مند ہوں۔ اگر مجھے اپنے ہوٹل کے کمرے میں پرائیویسی نہیں ملتی ہے تو میں ذاتی جگہ کی توقع کہاں سے کر سکتا ہوں؟ میں ایسی حرکتوں اور اپنی پرائیویسی کی خلاف ورزی سے متفق نہیں ہوں۔ مجھے یہ قبول نہیں ہے۔ لوگوں کی رازداری کا احترام کریں انہیں اپنی تفریح ​​کا ذریعہ نہ سمجھیں۔

اس پوسٹ پر آسٹریلیا کے لیجنڈری اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے جواب میں لکھا کہ 'یہ بہت غلط ہے۔ اسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔ اس پر بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ 'خوفناک سلوک۔ اس کے علاوہ ان کے کئی مداحوں نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ موجودہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں وراٹ کوہلی اب تک زبردست فارم میں ہیں۔ پاکستان کے خلاف پہلے میچ میں انہوں نے 53 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 82 رنز بنائے اور ٹیم کو اکیلے ہی فتح سے ہمکنار کرایا۔ اس کے بعد انہوں نے ہالینڈ کے خلاف بھی ناٹ آؤٹ نصف سنچری بنائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details