اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021 کے بقیہ سیزن میں کھیلنے کے لئے کافی پرجوش: شکھر دھون - शिखर धवन

دہلی کیپیٹلز کے سلامی بلے باز شکھر نے کہا کہ 'آئی پی ایل 2021 سیزن کے دوسرے مرحلے کے لیے دہلی کیپیٹلز کی ٹیم مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ شریئس ایئر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جو ایک اچھی بات ہے۔'

آئی پی ایل 2021 کے بقیہ سیزن میں کھیلنے کے لئے کافی پرجوش: شکھر دھون
آئی پی ایل 2021 کے بقیہ سیزن میں کھیلنے کے لئے کافی پرجوش: شکھر دھون

By

Published : Sep 12, 2021, 10:19 PM IST

دہلی کیپیٹلز کے سلامی بلے باز اور آئی پی ایل 2021 میں اب تک 8 میچوں میں سب سے زیادہ 380 رنز بنانے والے شکھر دھون نے کہا ہے کہ 'وہ آئی پی ایل کے باقی سیزن کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔'

شکھر دھون نے کہا کہ 'ٹیم میں واپس آنا بہت اچھا تجربہ ہے۔ ٹیم کے اندر بہت اچھا ماحول ہے۔ تمام کھلاڑی بہت محنت کر رہے ہیں اور میں آنے والے میچ کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔'

دہلی کیپیٹلز کے سلامی بلے باز شکھر نے کہا کہ 'آئی پی ایل 2021 سیزن کے دوسرے مرحلے کے لیے دہلی کیپیٹلز کی ٹیم مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ شریئس ایئر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جو ایک اچھی بات ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:کیا افغان خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ 'ہم سیزن کے پہلے حصے میں بہت اچھا کھیل رہے تھے لیکن ٹورنامنٹ کی معطلی کے بعد وہ سلسلہ ٹوٹ گیا تھا۔ اس لئے ہمیں اپنی توانائی کو دوبارہ بحال کرنا ہوگا اور اس فارم پر واپس جانا ہوگا، جس میں ہم اچھاکررہے تھے۔'

اچھی بات یہ ہے کہ ہماری ٹیم اچھی طرح سے متوازن ہے اور شریئس ایئر بھی ٹیم میں واپس آچکے ہیں۔ لہذا ہماری ٹیم اب اور بھی مضبوط ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details