آئی پی ایل 2021 (IPL 2021) کے یو اے ای مرحلوں میں کچھ شرائط کے ساتھ مداحوں کی موجودگی کی اجازت مل سکتی ہے۔ دراصل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت کی پالیسی کے مطابق کورونا ٹیکہ کاری کی شرط پر کھیل اسپانسروں کے لئے شائقین کی موجودگی کی اجازت دی جائے گی اور اطلاعات کے مطابق یو اے ای کی زیادہ تر آبادی کو ٹیکہ لگ چکا ہے۔
IPL 2021: اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے مداحوں کو مشروط اجازت - شائقین کی موجودگی کی اجازت
افسران کے مطابق (IPL 2021) میں ویکسینیشن کی شرط پر پچاس فیصد مداحوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
آئی پی ایل 2021
یہ تصور کیا جارہا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے ساتھ ساتھ امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) کے لئے آئی پی ایل 14 کے باقی 31 مقابلوں کے لئے بڑی تعداد میں مداحوں کو اجازت دینا فکر کی بات نہیں ہونی چاہئے جب تک کہ مقامی حکومت پروگرام سے متعلق خاص ضابطہ نہیں بناتی۔ ای سی بی کے افسران کے مطابق ٹیکہ لگانے والے پچاس فیصد مداحوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
یو این آئی