اسلام آباد: ٹیسٹ کرکٹر عثمان شنواری نے اپنے انتقال کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے وضاحت پیش کی اور بیان جاری کیا کہ 'میں مکمل طور پر صحتیاب ہوں، اتنی بڑی خبر شائع کرنے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں۔'
عثمان شنواری کو اس وقت حیرت ہوئی جب ان کی موت سے متعلق پوچھنے کے لیے لوگوں نے ان کی فیملی کو فون کرنا شروع کیا۔ جس کے بعد کرکٹر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں، لوگ میری پوری فیملی کو فون کرکے خیریت پوچھ رہے ہیں۔ Usman Shinwari Reacts After Club Cricketer Death
واضح رہے کہ عثمان شنواری کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہو جانے کی خبر سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی۔ لیکن حقیقت میں پاکستان کارپوریٹ لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے عثمان شنواری نام کے مقامی کرکٹر کا انتقال ہوگیا تھا۔