ممبئی: ویمنز پریمیئر لیگ کے ایلیمینیٹر میچ میں ممبئی سے شکست کے بعد یوپی واریئرز کی کپتان ایلیسا ہیلی نے کہا کہ 'اگر ہم نٹالی شیور برنٹ کا کیچ نہ چھوڑتے تو شاید میچ ہمارے حق میں ہوتا۔ ہم نے اپنی بولنگ پر اعتماد کا مظاہرہ کیا۔ میں اس پر زیادہ تبصرہ نہیں کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ 'کوئی بھی یوپی واریئرز کو ایک مضبوط ٹیم کے طور پر نہیں دیکھ رہا تھا۔ جس طرح سے ہم نے کھیل دکھایا ہے اس سے بہت خوش ہوں۔ دو اچھی ٹیمیں فائنل میں پہنچی ہیں۔ ہمارے پاس بہت سے باصلاحیت ہیں۔ ہماری ٹیم کی کھلاڑی کرن ان میں سے ایک ہیں۔"
واضح رہے کہ یوپی واریئرز کی انگلش کھلاڑی سوفی ایکلسٹون نے ممبئی کی نٹالی شیور برنٹ کا ایک آسان کیچ راجیشوری گائیکواڈ کے گیند پر ٹپکا دیا تھا جب وہ صرف چھ رنز پر تھیں۔ اس لائف لائن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شیو برنٹ نے 38 گیندوں پر نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 72 رنز بنائے، جس سے ممبئی نے 20 اوور میں چار وکٹ پر 182 رنز کا مضبوط اسکور بنایا۔ ممبئی نے واریرس کو 17.4 اوورز میں 110 رن پر آؤٹ کر کے فائنل میں داخل ہو گئیں اور یوپی واریئرز کو باہر کر دیا۔ اب ممبئی کی ٹیم دہلی کیپٹلس کے خلاف فائنل کھیلے گی۔