اردو

urdu

ETV Bharat / sports

WPL 2023 یوپی واریئرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو دس وکٹوں سے شکست دی - ڈبلیو پی ایل 2023

ویمنز پریمیئر لیگ کا آٹھواں میچ یوپی واریئرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا گیا جس میں یوپی واریئرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یوپی واریئرز کی کپتان ایلیسا ہیلی کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ UP Warriors beat RCB

یوپی واریئرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو دس وکٹوں سے شکست دی
یوپی واریئرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو دس وکٹوں سے شکست دی

By

Published : Mar 11, 2023, 7:06 AM IST

ممبئی:ویمنز پریمیئر لیگ کے آٹھویں میچ میں یوپی واریئرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یوپی واریئرز کی اس ٹورنامنٹ میں تین میچوں میں یہ دوسری جیت ہے۔ جبکہ آر سی بی کی ٹیم کو لگاتار چوتھے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آر سی بی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور اس کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 138 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ یوپی واریئرز نے 13 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 139 رنز بنا کر میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا۔ یوپی واریئرز کی کپتان ایلیسا ہیلی نے 139 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاندار بلے بازی کی۔ انہوں نے 47 گیندوں پر 18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 96 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ہیلی ڈبلیو پی ایل 2023 میں سب سے بڑا اسکور کرنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ تہلیا کے نام تھا جنہوں نے 90 رنز بنائے تھے۔

ایلیسا ہیلی اپنی سنچری بنانے سے چُک گئیں۔ وہ 47 گیندوں پر 96 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ وہیں دیویکا وید نے 31 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 36 رنز کی اننگ کھیلی۔ اس سے قبل یوپی واریئرز کی جانب سے سوفی ایکلسٹن نے 13 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ شاندار گیند بازی کرتے ہوئے انہوں نے آر سی بی ٹیم کو کم سکور پر ڈھیر کر دیا۔ وہیں دیپتی شرما نے چار اوورز میں 26 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ایک وکٹ راجیشوری گائکواڑ کو ملا وہیں آر سی بی کے کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

آر سی بی کے لیے ایلس پیری نے 39 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔ سوفی ڈیوائن نے 24 گیندوں پر 36، شریانکا پاٹل نے 10 گیندوں پر 15 اور ایرن برنس نے نو گیندوں پر 12 رنز بنائے۔ کپتان اسمرتی مندھانا صرف چار رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔ بتا دیں کہ رائل چیلنجرز بنگلور کا اگلا میچ 13 مارچ کو دہلی کیپیٹلز سے ہوگا جبکہ یو پی واریئرز کا اگلا میچ ممبئی انڈیئنز سے 12 مارچ کو ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details