اردو

urdu

ETV Bharat / sports

WPL 2023 یوپی واریئرز نے ممبئی انڈینز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی - ویمنز پریمیئر لیگ

ویمنز پریمیئر لیگ کے 15 ویں میچ میں یوپی واریئرز نے ممبئی انڈینز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ دیپتی شرما کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اب یوپی واریئرز کا اگلا میچ گجرات جائنٹس سے 20 مارچ کو ہوگا۔ UP Warriors Beat Mumbai Indians

یوپی واریئرز نے ممبئی انڈینز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی
یوپی واریئرز نے ممبئی انڈینز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

By

Published : Mar 19, 2023, 7:07 AM IST

Updated : Mar 19, 2023, 7:37 AM IST

ممبئی: یوپی واریئرس نے سوفی ایکلسٹن (15/3) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد ہفتہ کو ٹاہلیا میک گرا (38) اور گریس ہیرس (39) کی شاندار اننگز کے بدولت ویمنز پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز پر پانچ وکٹوں سے شاندار فتح درج کی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے والی ممبئی کی پوری ٹیم 127 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ واریئرس نے ممبئی کی سخت گیند بازی کے باوجود 128 رن کا ہدف تین گیندوں باقی رہ کر حاصل کر لیا۔ ایکلیسٹن نے اسپنروں کے لئے مددگار پچ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے چار اووروں میں محض 15 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ راجیشوری گائیکواڑ نے چار اوور میں 16 رن دے کر دو وکٹ لئے جبکہ انجلی سروانی نے دو اوور میں 10 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔

دیپتی شرما نے چار اوور میں 35 رن بنائے لیکن وہ بھی دو وکٹ لینے میں کامیاب رہیں۔ ممبئی کی جانب سے اوپنر ہیلی میتھیوز نے 30 گیندوں پر 35 رن بنائے، جب کہ اسی وونگ نے آخر میں 19 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رنوں کی اننگز کھیل کر ٹیم کو عزت دارانہ اسکور تک پہنچا دیا۔ واریئرس کے لیے ہدف کا تعاقب آسان نہیں تھا اور ممبئی نے 27 رن پر اپنے تین وکٹ گرا دیے۔ اس کے بعد میک گرا اور ہیرس نے چوتھے وکٹ کے لیے 44 رن کی شراکت داری قائم کرکے واریئرس کو مضبوط کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Womens Premier League گجرات جائنٹس نے دہلی کیپٹلس کو گیارہ رن سے شکست دی

میک گرا کا وکٹ گرنے کے بعد ہیرس نے دیپتی شرما (ناٹ آؤٹ 13) کے ساتھ 34 رن کی شراکت بھی کی۔ ہیرس نے فتح تک پہنچنے کے بعد اپنا وکٹ گنوا دیا، لیکن ایکلسٹن نے 20ویں اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگا کر وارئیرس کو فتح دلائی۔ یہ ڈبلیو پی ایل کے چھ میچوں میں ممبئی کی پہلی شکست تھی، حالانکہ وہ اب بھی 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ چھ میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ، واریئرس اب بھی ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Mar 19, 2023, 7:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details