دبئی:بنگلہ دیش کی جانب سے ذیشان عالم نے 16 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رن بنائے۔ وہ آٹھویں اوور کی پانچویں گیند پر ہنز کے ہاتھوں بولڈ آوٹ ہو گئے۔ عاشق الرحمن شبلی نے 45 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 55 رن بنائے۔ چودھری محمد رضوان 10 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
جاپان کی طرف سے واحد وکٹ ہینز نے حاصل کی۔اس سے قبل آج بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر جاپان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی جاپانی ٹیم میچ میں شروع سے آخر تک جدوجہد کرتی نظر آئی۔ ان کا کوئی بھی کھلاڑی 20 رن بھی نہ بنا سکا۔ جاپان کی جانب سے نہار پرمار نے سب سے زیادہ 18 رن بنائے۔
کیفر لیک نے 17 رن بنائے اور کازوما کاٹو سٹافورڈ صرف 13 رن بنا کر دوہرے ہندسے تک پہنچ سکے۔ اس کے علاوہ آدتیہ پھڑکے، ہیوگو کیلی اور ہیروٹاکے نے آٹھ آٹھ رن بنائے۔ 99 رن کے اسکور میں 15 رن ایکسٹرا کے طور پر آئے۔