گوہاٹی: بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا پہلا ون ڈے میچ بھارت نے 67 رنز سے جیت لیا۔ اس میچ میں جیت کے ساتھ ہی بھارت نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بھارت کے تیز گیند باز عُمران ملِک نے 156 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا۔ منگل کے روز عمران ملک نے ایک بھارتی کی طرف سے تیز ترین گیند پھینکنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی اور جسپریت بمراہ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے تیز ترین بھارتی بولر بن گئے۔ Umran Malik Fastest Indian Bowler In ODI
وہیں اس سے قبل آئی پی ایل میں وہ 157 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر چکے ہیں اور اس لیگ میں سب سے تیز بھارتی گیند باز ہیں۔ جموں میں پیدا ہونے والے تیز گیند باز نے بمراہ کے 153.36 کلومیٹر فی گھنٹہ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ کر تیز ترین بھارتی گیند باز ہونے کا ٹیگ حاصل کیا۔ عُمران ملِک کے بعد بھارت کے تیز ترین گیند بازوں کی فہرست میں جواگل سری ناتھ کا نام آتا ہے۔ انہوں نے 154.5 کی رفتار سے گیند کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی جسپریت بمراہ (153.36 کلومیٹر فی گھنٹہ) اور محمد شامی (153.3 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔