کمپالا:ایسوسی ایشن کے کمیونیکیشنز مینیجر ڈینس موسالی نے شنہوا کو بتایا کہ ٹرافی کا باضابطہ نقاب کشائی انٹیبے میں اسٹیٹ ہاؤس میں صدر اور خاتون اول کے ذریعے 27 اگست کو کیا جائے گا۔مسٹر موسالی نے کہا کہ ہم بہت پرجوش ہیں کہ یوگانڈا کو ٹرافی کی میزبانی کا موقع ملے گا۔“
مسٹر موسالی نے کہاکہ یہ بے مثال لمحہ کرکٹ کے میدان میں یوگانڈا کی ناقابل یقین ترقی کو ظاہر کرتا ہے، جس کے نمایاں نتائج ثقافتی اور جغرافیائی تقسیم کو ختم کر رہے ہیں۔“انہوں نے حالانکہ یہ اعتراف کیا ہے کہ یوگانڈا آئندہ کرکٹ ورلڈ کپ میں دعویدار نہیں ہو سکتاہے۔ مسٹر موسالی نے ملک میں کھیلوں کے لیے واضح جذبے پر زور دیا۔ نائیجیریا اور جنوبی افریقہ جانے سے قبل ٹرافی چاردنوں تک یوگانڈا میں رہے گی۔
غور طلب ہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کا دورہ 27 جون کو شروع ہوا اور اس کا کویت، بحرین، ملائیشیا، امریکہ، نائجیریا، یوگانڈا، فرانس، اٹلی اور میزبان ملک بھارت سمیت 18 ممالک کا دورہ کرنے کا منصوبہ ہے۔