اردو

urdu

ETV Bharat / sports

یوگانڈا نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا - وگنڈا آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ

یوگنڈا کی کرکٹ ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی -20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کی اور اس کے ساتھ ہی وہ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والا پانچواں افریقی ملک بن گیا ہے۔ Qualify For World T20 2024

یوگنڈا نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
یوگنڈا نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 9:06 PM IST

دبئی:یوگانڈا آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ افریقہ ریجن کی پانچویں ٹیم بن گئی ہے جس نے اپنے چھ میں سے پانچ میچ جیت کر ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ یہ ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

کوالیفائر میں یوگنڈا نے اپنے ابتدائی میچوں میں تنزانیہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ تاہم اگلے میچ میں یوگنڈا کو نمیبیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ میں نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویز نے 17 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

یوگنڈا نے ٹیسٹ میچ کھیلنے والی زمبابوے ٹیم کو ٹی۔ٹوئنٹی میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر شاندار فتح درج کرائی تھی۔ زمبابوے کی ٹیم نمیبیا اور یوگنڈا کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے سے محروم ہوگئی۔ یوگنڈا کے کپتان سکندر رضا نے زمبابوے کے خلاف 48 رنز پر ناٹ آؤٹ رہ کر ٹیم کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بولر دنیش نکرانی نے 14 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ جس نے زمبابوے کی ٹیم کو سات وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز تک محدود کر دیا۔

ہدف کے تعاقب میں یوگنڈا کے ریاضت علی شاہ نے 42 اور الپیش رمضانی نے 40 رنز بنائے۔ انہوں نے ایک بڑے کرکٹ اپ سیٹ میں یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ہیڈ کوچ راہل دراوڑ اور دیگر سپورٹ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع

اس بار جن ٹیموں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اب تک کوالیفائی کیا ہے ان میں ویسٹ انڈیز، امریکا، آسٹریلیا، انگلینڈ، انڈیا، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا، افغانستان، بنگلہ دیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی، کینیڈا، نیپال، عمان، نمیبیا اور یوگنڈا شامل ہیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details