افغانستان کرکٹ ٹیم کے بہترین گیند باز راشد خان نے سماجی ویب سائٹ پر ماں کے جنازے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ایک جذباتی ٹویٹ شیئر کیا۔ انھوں نے اپنے ٹویٹر پر لکھا کہ ماں، آپ کو ہم سے بچھڑے ہوئے دو سال گزر گئے۔ ہر کوئی کہتا ہے کہ وقت سب کچھ ٹھیک کر دیتا ہے لیکن دو برس بعد بھی میں اپنے آنسو نہیں روک سکتا۔ میرا دل اداسی سے بھر گیا ہے۔ میں نہیں جانتا کہ میں اس مرحلے سے کیسے نکلوں گا لیکن میں ہر لمحہ آپ کو یاد کرتا ہوں۔Rashid Khan's Mother Death Anniversary راشد خان کی والدہ طویل علالت کے بعد 18 جون 2020 کو اس دار فانی سے کوچ کرگئیں تھیں جب کہ والد کا انتقال 2018 میں ہوگیا تھا۔
Rashid Khan's Mother Death Anniversary: ماں آپ کو ہم سے بچھڑے دو سال گزر گئے، ماں کی یاد میں راشد خان کا جذباتی ٹویٹ - راشد خان کا تازہ ٹویٹ
راشد خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ماں کی دوسری برسی پر جذباتی ٹویٹ کرکے ماں سے محبت اور جدائی کے غم کا اظہار کیا ہے۔ راشد نے لکھا کہ ہر کوئی کہتا ہے کہ وقت سب کچھ ٹھیک کر دیتا ہے لیکن دو برس بعد بھی میں اپنے آنسو نہیں روک سکتا۔ میں ہر لمحہ آپ کو یاد کرتا ہوں۔ Rashid Khan's Mother Death Anniversary
راشد خان کے اس جذباتی ٹویٹ کے بعد ٹوئٹر صارفین اپنے پسندیدہ کرکٹر سے اظہار ہمدردی کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، 'راشد خان سے صبر کریں۔ آپ پر ماؤں اور نوجوانوں سمیت 35 ملین سے زیادہ لوگوں کی دعائیں ہیں۔ پاکستان کے بلے باز شان مسعود نے بھی دعا کی اور دل والے ایموجی کے ساتھ ان کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کیا۔
راشد خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیے تمام فارمیٹس میں کلیدی کھلاڑی کے طور پر کھیلتے ہیں اور انہیں ٹی ٹوئنٹی میں دنیا کے بہترین باؤلرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے آئی پی ایل 2022 میں گجرات ٹائٹنز کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا اور ٹیم اپنے پہلے سیزن میں آئی پی ایل کا ٹائٹل بھی جیتنے میں کامیاب رہی۔ یہ راشد کا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل تھا۔ اس سے قبل انہوں نے سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کی تھی۔ راشد خان نے 2017 میں آئی پی ایل میں ڈیبیو کیا۔