اردو

urdu

ETV Bharat / sports

نوئیڈا کے دو کھلاڑیوں کا یوپی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں انتخاب - अंडर-19 क्रिकेट

اترپردیش کے ضلع نوئیڈا کے سواستک چکارا اور نردیش بیسویا نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان دونوں نے گریٹر نوئیڈا کا نام روشن کیا ہے۔ ان دونوں کو اترپردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (یو پی سی اے) نے وینو مینکڈ ٹرافی کے لیے منتخب کیا ہے۔

two noida players selected for under 19 UP cricket team
نوئیڈا کے دو کھلاڑیوں کا یوپی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں انتخاب

By

Published : Sep 21, 2021, 5:40 PM IST

یو پی سی اے نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے۔ اب یہ دونوں کھلاڑی جلد ہی ونو مینکڈ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق گریٹر نوئیڈا کرکٹ اسٹیڈیم میں سواستک باقاعدگی سے پریکٹس کرتے ہیں۔ جب کہ نردیش بیسویا میرٹھ میں مشق کررہے ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے کانپور میں ہونے والے ٹرائلز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جس کی وجہ سے اس نے سلیکٹرز کو بہت متاثر کیا۔

سواستک چکارا ایسٹر پبلک اسکول گریٹر نوئیڈا میں 11ویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ جب کہ بیسویا دادری کے سادو پور گاؤں کے ایک پرائیویٹ اسکول سے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

سواستک کے کوچ افضل احمد کے مطابق انہیں دائیں ہاتھ کے بیٹسمین کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ سواستک نے کانپور میں یو پی سی اے ٹرائلز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ نیز انڈر 14 میں بھی بلے بازی پر کافی اچھا کام کیا ہے۔

دوسرے کرکٹر نردیش بیسویا میرٹھ میں کرکٹ کے رموز سیکھ رہے ہیں۔ یوپی انڈر 19 ٹیم میں ان کا انتخاب رائٹ ہینڈ آف بریک گیند باز کے طور پر ہوا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کی پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ آنے والے میچوں میں بہتر کارکردگی پیش کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details