انقرہ:ترک قومی فٹ بال ٹیم نے یورو 2024 کے کوالیفائنگ مرحلے کےسلسلے میں ڈی گروپ میں وہیلز کو 2۔صفر سے شکست دے دی۔اس جیت کے ساتھ ترکیہ کا اگلے راونڈ میں کوالیفا ئی کرنے کا امکان روشن ہو گیا ہے۔
ترکیہ کے صوبے سامسن میں کھیلے جانے والے میچ میں ترک ٹیم نے میدان میں اپنا پلہ بھاری رکھا، اور سامسن کے تماشائیوں کو اچھے کھیل سے محظوظ کرایا۔
اس فتح کے بعد ترک ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں لیڈر کی پوزیشن پر برقرار ہے۔چاند ستارے والی ٹیم نے 72 ویں اور 80 ویں منٹ میں گول اسکور کیے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے وہیلز کے خلاف کامیابی پر قومی ٹیم کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی۔انہوں نے ٹیم کے کپتان حقان چالہان اولو اور نوجوان سٹار آردا گولیر سے ٹیلی فون پر بات کی۔اس میچ میں ترکیہ نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباو بنائے رکھا۔پورے میچ کے دوران ترکیہ نے حریف ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔