لندن:ٹریوس ہیڈ نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں دونوں اننگز میں بالترتیب 163 اور 18 رنز بنائے۔ انہوں نے اسٹیو اسمتھ اور ایلکس کیری کی مضبوط پرفارمنس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 209 رنز سے ہرا دیا بڑی جیت حاصل کی تھی۔
اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ کے پہلے دن آسٹریلیا نے 76 رنز پر اپنے تین وکٹ گنوادیئے اور مڈل آرڈر بلے بازوں پر پوری ذمہ داری آگئی تھی اور اسمتھ کے (121) رنز کی بدولت آسٹریلیا 285 رنز کی مضبوط پوزیشن میں آگیا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے ہندوستانی گیند بازوں کو بری طرح پریشان کیا۔
ہیڈ نے کہا کہ ہندوستان کے خلاف میری کارکردگی محنت کا نتیجہ ہے۔ یہ حیرت انگیز ہے۔ آپ ایک ہفتے کے لیے یہاں آتے ہیں، آپ تیاری کرتے ہیں اور اس کا تصور کرنا بہت مشکل ہے، لیکن دو سال میں ہم نے ٹیسٹ میچ کے لیے بہت محنت کی۔ یہ پوری اننگز میں میرے لیے ایک سخت امتحان تھا، میں ایک پلان کے ساتھ میدان میں اترا تھا اور مجھے معلوم تھا کہ ہندوستانی ٹیم کیا کرنے والی ہے۔ کچھ دیر پچ پر رہنا اور اسمتھ کے ساتھ بلے بازی کرنا بہت اچھا تجربہ تھا۔ یہ ہفتہ میرے لیے بہت اچھا رہا ہے۔