آسٹریلیائی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ سچ پوچھیں تو ٹاس کا کردار بہت اہم تھا، حالانکہ ہم ہمیشہ سے اس بات کے لیے تیار تھے کہ کسی نہ کسی میچ میں ہم ٹاس ہار سکتے ہیں اور ہمیں پہلے بیٹنگ کرنا پڑ سکتی ہے۔ ہر دوسرے میچ کی طرح اس میچ میں بھی ہلکی سی اوس پڑی تھی لیکن اوس کا کردار تھا اور سست رفتار سے گیندبازی کرنے والے گیندبازوں کو مشکل پیش آرہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ہم نے نئی گیند کے ساتھ گیند بازی کی وہ بہت اہم تھا۔ فائنل میں بھی ہم نے نیوزی لینڈ کو پہلے 10 اوورز میں صرف 57 رنز بنانے دیئے ۔ پورے ٹورنامنٹ کے مقابلے میں اوس زیادہ پڑی اور ہمیں اس کا فائدہ بھی ہوا۔ ٹی 20 کرکٹ میں بھی آپ کو قسمت کی ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سات میں سے چھ میچوں میں ٹاس جیتا، جس کا ہماری مہم پر بڑا اثر پڑا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم نے بہترین اور جارحانہ کرکٹ کھیلی جس نے مخالف ٹیموں کو بیک فٹ پر کھڑا کر دیا۔