اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ICC Champions Trophy 2025 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے بڑی ٹیموں کے باہر ہونے کا خطرہ - آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں ٹاپ کی سات ٹیمیں ہی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ چونکہ پاکستان 2025 کے آئی سی سی ایونٹ کا میزبان ہے اس لیے وہ ورلڈ کپ میں کسی بھی پوزیشن پر رہنے کے باوجود چیمپئنز ٹرافی کا حصہ ہوگا۔

ICC Champions Trophy 2025
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 3:29 PM IST

نئی دہلی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تعلق سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں کھیلنے والی سات ٹیمیں 2025 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں براہ راست کوالیفائی کر جائیں گی۔ یہ ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیگ مرحلے کے اختتام کے بعد رینکنگ کی بنیاد پر چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کریں گی اور ورلڈ کپ 2023 کی ٹاپ 7 ٹیموں کو چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کا ہی موقع ملے گا۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا اور میزبان ہونے کی وجہ سے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی 2025 میں جگہ دی جائے گی۔ اس کا فیصلہ آئی سی سی بورڈ نے 2021 میں ہی کیا تھا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ پاکستان آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں کس پوزیشن پر رہتا ہے۔ اسے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والی ٹیموں میں میزبان ملک کے طور پر شامل کیا جائے گا۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی ٹاپ 7 ٹیموں کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کی خبروں سے کئی کرکٹ بورڈز کو مایوسی ہوئی ہے۔ ان میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ جیسے کرکٹ بورڈز شامل ہیں۔ کیونکہ یہ تمام ٹیمیں ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا حصہ نہیں ہیں اس لیے انہیں چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کھیلنے کا موقع نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس خبر کے بعد یہ بھی قیاس کیا جانے لگا ہے کہ انگلینڈ اور بنگلہ دیش جیسی مضبوط ٹیمیں بھی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نظر نہیں آئیں گی۔ کیونکہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں انگلینڈ کی ٹیم 10ویں جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم 9ویں پوزیشن پر ہے۔ اگر یہ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ 2023 کے لیگ مرحلے کے بعد ٹاپ 7 ٹیموں میں جگہ نہیں بنا پاتی ہیں تو یہ ٹیمیں بھی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوجائیں گی۔ چیمپئن ٹرافی میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو 4 ٹیموں کے 2 گروپ میں رکھا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details