کرائسٹ چرچ: ٹام لیتھم اگلے ماہ سری لنکا کے خلاف گھریلوٹی 20 سیریز میں نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ این زیڈ سی نے اطلاع دی ہے کہ لیتھم، جو تقریباً دو سال بعد کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں واپسی کررہے ہیں، پاکستان کے دورے پر نیوزی لینڈ کی قیادت بھی کریں گے۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 2 اپریل سے کھیلی جائے گی جب کہ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان 14 اپریل سے شروع ہوگا۔
دریں اثنا کین ولیمسن اور ٹم ساؤتھی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے لیتھم کو بلیک کیپس کی باگ ڈور سونپ دی گئی ہے ۔ نیوزی لینڈ کے کوچ مائیک اسٹیڈ نے کہا، “ہم نے اس سال ہندوستان کے خلاف ٹام کی صلاحیت اور ان کے شاٹ سلیکشن کو دیکھا۔ انہوں نے 2021 میں بنگلہ دیش کے دورے پر ناتجربہ کار ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کمان بھی سنبھالی ہے اور ہم کووڈ کے دوران ان کی کپتانی کی مہارت سے بہت متاثر ہوئے تھے۔