اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت کے خلاف آخری سیریز میں جیت سے زیادہ فرق نہیں پڑتا: ٹم ساؤتھی - ٹیسٹ چمپیئنشپ کا فائنل

نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹم ساؤتھی نے کہا " بھارت کے خلاف گھریلو سیریز کا حصہ بننا اہم تھا کیونکہ یہ ایک بڑی سیریز تھی۔ ہم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی لیکن اب مجھے نہیں لگتا کہ ہم اس کے بارے میں زیادہ سوچ سکتے ہیں، یہ ٹیسٹ چمپیئن شپ کا فائنل ہے اور دوسری جگہ پر کھیلا جارہا ہے۔ "

tim southee
نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹم ساتھی

By

Published : Jun 17, 2021, 3:08 PM IST

نیوزی لینڈ کے تجربہ کار تیزگیند باز ٹم ساؤتھی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وہ گذشتہ برس نیوزی لینڈ میں بھارت کے خلاف 2-0 سے ٹیسٹ سیریز جیتنے پر زیادہ توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئنشپ (ڈبلیو ٹی سی) کا فائنل جمعہ سے ساؤتھمپٹن کے ایجیز باؤل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران ساوتھی نے کہا "بھارت کے خلاف گھریلو سیریز کا حصہ بننا اہم تھا کیونکہ یہ ایک بڑی سیریز تھی۔ جس میں ہم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی لیکن اب ہم اس کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ سکتے ہیں۔ یہ ٹیسٹ چمپیئنشپ کا فائنل ہے اور دوسری جگہ پر کھیلا جارہا ہے۔"

دائیں بازو کے تیز گیند باز ساؤتھی نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر بھی زور دیا کہ وہ ایک ٹیسٹ میچ کے فیصلے پر غور کریں اور فاتح ٹیم کا فیصلہ کرنے کے لیے مزید ٹیسٹ میچوں کے انعقاد کی بھی اپیل کی۔

32 سالہ ساوتھی نے کہا کہ ہندوستان کی بیٹنگ نیوزی لینڈ کے باؤلرز کے لیے چیلینج ثابت ہونے والی ہے۔ یہ ایک دلچسپ بیٹنگ لائن ہے جس میں تجربے کے ساتھ ساتھ کچھ نوجوان اور آزادی کے ساتھ کھیلنے والے بلے باز ہیں لہذا ہم نے ایک ایسا منصوبہ تیار کیا ہے جو اگلے پانچ دن میں کام کرے گا۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details