چنئی:بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے اور آخری ون ڈے کے ٹکٹوں کی فروخت 13 مارچ سے شروع ہوگی۔ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں 22 مارچ کو ہونے والے میچ کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 13 مارچ سے شروع ہوگی۔ تمل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن (ٹی این سی اے) نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ٹکٹ پے ٹی ایم اور انسائیڈر سے آن لائن خریدے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 18 مارچ سے آف لائن ٹکٹ عوام کے لیے دستیاب کرائے جائیں گے جو اسٹیڈیم کے باہر موجود کاؤنٹر سے خریدے جاسکتے ہیں۔ ٹی این سی اے نے جسمانی طور پر معذور افراد کے لیے I لوئر اسٹینڈ میں نشستوں کا انتظام کیا ہے، جنہیں اپنی نشستوں تک پہنچنے کے لیے وہیل چیئر تک رسائی حاصل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: Glenn Maxwell And Mitchell Marsh میکسویل، مارش کی ہندستان دورہ پر ون ڈے ٹیم میں واپسی