اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2022:گیندبازوں نے بنگلورو کو جیت دلائی، چنئی تقریباً باہر - بنگلور کی شاندار جیت

بنگلورو نے 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 173 کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور چنئی کو آٹھ وکٹ پر 160 تک محدود کردیا۔ چنئی کو 10 میچوں میں ساتویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس شکست کے ساتھ ہی اس کی امیدیں تقریباً ختم ہو گئیں۔ آر سی بی نے تین شکست کے بعد اس جیت سے واپسی کی ہے اور ٹاپ چار میں اپنی جگہ پھر سے بنا لی ہے۔ یہ بنگلورو کی 11 میچوں میں چھٹی جیت ہے اور وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے۔ Bangalore Beat Chennai by 13 Runs, Move to Fourth Spot

بنگلورو کی جیت
بنگلورو کی جیت

By

Published : May 5, 2022, 9:38 AM IST

گیند باز ہرشل پٹیل (35 رن) مہیپال لومرور (42)، کپتان فاف ڈو پلیسس (38)، وراٹ کوہلی (30)، دنیش کارتک (ناٹ آؤٹ 26) اور رجت پاٹیدار (21) کی کارآمد اننگز کے بعد، گیندبازوں ہرشل پٹیل (35 رن تین وکٹ)، گلین میکسویل (22 رن پر 2 وکٹ) اور جوش ہیزل ووڈ (19 رن پر ایک وکٹ) کی شاندار کارکردگی سے رائل چیلنجرز بنگلورو نے چنئی سپر کنگس کو بدھ کو آئی پی ایل کے میچ میں 13 رن سے شکست دے دی۔Bangalore Beat Chennai by 13 Runs, Move to Fourth Spot

بنگلورو نے 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 173 کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور چنئی کو آٹھ وکٹ پر 160 تک محدود کردیا۔ چنئی کو 10 میچوں میں ساتویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس شکست کے ساتھ ہی اس کی امیدیں تقریباً ختم ہو گئیں۔ آر سی بی نے تین شکست کے بعد اس جیت سے واپسی کی ہے اور ٹاپ چار میں اپنی جگہ پھر سے بنا لی ہے۔ یہ بنگلورو کی 11 میچوں میں چھٹی جیت ہے اور وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے۔

چنئی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ مہیش تھکشنا نے شاندار گیند بازی کی اور آر سی بی کے بلے بازوں کو باندھے رکھا۔ آخر کار ایک بار پھر دنیش کارتک نے دکھایا کہ وہ اب تک کے بہترین فنشرز میں سے ایک ہیں۔ ان سے پہلے مہیپال لومرور نے بھی 27 گیندوں پر 42 رن کی شاندار اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
ڈو پلیسس نے 22 گیندوں میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وراٹ نے 33 گیندوں پر 30 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کارتک نے 17 گیندوں پر ناٹ آوٹ 26 رن میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ پاٹیدار نے 15 گیندوں پر 21 رن میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔


الیون میں واپس آنے والے آف اسپنر معین علی نے وراٹ کو بولڈ کرنے سمیت 28 رن کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں ۔ مہیش تھکشنا نے 27 رن کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی نے پاور پلے میں اچھا اسکور بنایا لیکن اس کے بعد ان کی اننگز لڑکھڑا گئی۔ اوپنر ڈیون کونوے نے یکطرفہ جدوجہد کرتے ہوئے 37 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 56 رن بنائے۔ معین علی نے 27 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 34 رن بنائے۔ اوپنر رتوراج گائیکواڑ نے 23 گیندوں میں 28 رن بنائے۔

مزید پڑھیں:IPL 2022: چنئی سپر کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا


رابن اتھپا ایک، امباتی رائیڈو 10، رویندرا جڈیجہ دو اور کپتان مہندر سنگھ دھونی دو رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ڈوین پریٹوریئس نے 13 رن بنائے۔ چنئی نے 54 رن کی ابتدائی شراکت کے بعد وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنوائیں اور دفاعی چیمپئن کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details