بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے منگل کی شام دیر گئے ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا ، "سب کو بی سی سی آئی کی خصوصی جنرل میٹنگ (ایس جی ایم) کی اطلاع دی جاتی ہے ، جو 29 مئی 2021 کو طلب کی گئی ہے۔" اس میٹنگ کا موضوع آئندہ کرکٹ سیزن پر ملک بھر میں پھیلی وبا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس معاملے پر بات چیت کرنا ہے۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ میٹنگ میں شامل ہوں۔ آن لائن میٹنگ میں شامل ہونے کیلئے لنک کو مقررہ وقت پر شیئر کیا جائے گا۔
بی سی سی آئی نے 29 مئی کو ہنگامی میٹنگ طلب کی - بی سی سی آئی
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے انعقاد اور آئندہ کرکٹ سیشن پر بات چیت کے لئے 29 مئی کو ہنگامی خصوصی جنرل میٹنگ (ایس جی ایم) طلب کی۔ میٹنگ ورچوئل طور سے منعقد کی جائے گی ۔
بی سی سی آئی نے 29 مئی کو ہنگامی میٹنگ طلب کی
تاہم ، نوٹس میں میٹنگ کے فارمیٹ کی تفصیلات کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں تبادلہ خیال ہوسکتا ہے ، جس کا اہتمام بی سی سی آئی نے اکتوبر ۔نومبر میں کرنا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا اسٹینڈ بائی مقام کے طور پر رکھا ہے۔
یو این آئی