اردو

urdu

ETV Bharat / sports

MLC 2023 میجر لیگ کرکٹ کے پہلے میچ میں ٹیکساس سپر کنگز نے لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کو شکست دی - ٹیکساس نے لاس اینجلس کو شکست دی

امریکہ میں میجر لیگ کرکٹ کا آغاز ہوگیا ہے اور پہلا میچ ٹیکساس سپر کنگز اور لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں فاف ڈو پلیسس کی قیادت میں ٹیکساس سپر کنگز نے لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کو 69 رنز سے شکست دے دی۔ texas super kings vs los angeles knight riders

میجر لیگ کرکٹ کے پہلے میچ میں ٹیکساس سپر کنگز نے لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کو شکست دی
میجر لیگ کرکٹ کے پہلے میچ میں ٹیکساس سپر کنگز نے لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کو شکست دی

By

Published : Jul 14, 2023, 12:54 PM IST

ٹیکساس: امریکہ کی میجر کرکٹ لیگ کے پہلے سیزن کا افتتاحی میچ جمعہ کو ٹیکساس سپر کنگز اور لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں ٹیکساس سپر کنگز نے لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کو 69 رنز سے شکست دے دی۔ ٹیکساس سپر کنگز اور آئی پی ایل کی چنئی سپر کنگز کی فرنچائز ایک ہی ہے۔ اس میچ میں پاکستانی بولر محمد محسن نے فاف ڈو پلیسس کی کپتانی میں ٹیکساس سپر کنگز کو پہلی جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد ٹیکساس سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: Yashasvi Jaiswal Century یشسوی جیسوال نے ڈیبیو میچ میں سنچری بنا کر تاریخ رقم کی

ڈیوڈ کانوے کے 55 اور ڈیوڈ ملر کی 61 رنز کی طوفانی اننگز نے ٹیم کا اسکور 181 تک پہنچا دیا۔ ان دونوں کے علاوہ مچل سینٹنر نے بھی 21 رنز کی اننگز کھیلی۔ وہیں ٹیم کے کپتان فاف ڈو پلیسس کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔ لاس اینجلس کی جانب سے علی خان، لوکی فرگوسن نے 2-2 اور ایڈم زمپا نے 1 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کی ٹیم 14 اوورز میں 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ڈیوڈ ملر کو ان کی شاندار اننگز کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ آندرے رسل نے 34 گیندوں میں 55 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں سات چوکے اور تین چھکے لگائے۔ ان کے علاوہ صرف جسکرن ملہوترا اور سنیل نارائن دہائی کا اسکور کر سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details