وہیں سابق نمبر ایک کے ٹسٹ بلے باز روٹ نے وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی پہلی اور دوسری اننگز کے بالترتیب 64 اور 109 رنز کے ساتھ بیٹنگ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بمراہ نے میچ میں نو وکٹوں کے ساتھ 10 مقام کا اضافہ کیا ہے۔ وہ نویں نمبر پر پہنچ گئے ہے۔ بمراہ کے کیریئر کی بہترین رینکنگ تین ہے، جو ستمبر 2019 میں تھی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ایک درجے ترقی کے ساتھ ساتویں، اولی رابنسن 22 درجے ترقی کے ساتھ 46 ویں اور بھارتی فاسٹ بولر شردول ٹھاکر 19 درجے ترقی کر 55 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔