اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آر اشون کے کنبہ کے 10 افراد کورونا سے متاثر - دہلی کیپٹلس کے آف اسپنر روی چندرن اشون

دہلی کیپٹلس کے آف اسپنر روی چندرن اشون نے اتوار کے روز کورونا وائرس سے متاثر خاندان کی مدد کے لیے آئی پی ایل کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور آج ان کی اہلیہ نے کنبے کے 10 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔

Ashwin with his wife and children
اشون اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ

By

Published : May 1, 2021, 11:47 AM IST

آف اسپنر روی چندرن اشون کی اہلیہ پریتی نارائنن کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے ان کے کنبے کے 10 افراد کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں، دہلی کیپٹلس کے اسپنر اشون نے اتوار کے روز ہی کورونا سے لڑ رہے خاندان کی مدد کے لیے آئی پی ایل کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اشون کی اہلیہ کا ٹویٹ

اشون کی اہلیہ نے سلسلہ وار ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ اس کا کنبہ کس صورتحال سے گزر رہا ہے، انہوں نے کہا "ایک ہی ہفتے میں خاندان کے چھ بڑے اور چار بچوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ سب کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے، یہ ڈراؤنا خواب ہفتہ بھر جاری رہا، ان میں سے والدین گھر واپس آگئے ہیں۔"

اشون کی اہلیہ کا ٹویٹ

انھوں نے مزید ٹویٹ کیا کہ" ٹیکہ ضرور لگوائیں اور اپنے آپ کو اور اپنے کنبہ کو اس وبا سے بچائیں۔"

پریتی نے کہا کہ "جسمانی طور پر صحت مند ہونا دماغی صحت مند ہونے سے زیادہ آسان ہے، پانچویں سے آٹھواں دن سب سے خراب وقت تھا، ہر کوئی مدد کی پیش کش کر رہا تھا لیکن کوئی بھی آپ کے قریب نہیں آنا چاہتا تھا، یہ بیماری آپ کو بالکل تنہا کردیتی ہے۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details