اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شامی کے بعد ایشان کشن بھی جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز سے باہر - ایشان کشن ٹیسٹ سیریز سے دستبردار

IND vs SA Test series ایشان کشن ذاتی وجوہات کی بنا پر جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ کے ایس بھرت کو سیریز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 17, 2023, 8:41 PM IST

ممبئی: وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے جنوبی افریقہ میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے اپنا نام واپس لینے کی درخواست کی ہے۔ بی سی سی آئی نے ایشان کشن کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔ بی سی سی آئی کی مردوں کی سلیکشن کمیٹی نے کشن کی جگہ کے ایس بھرت کو منتخب کیا ہے۔

بھارت اس وقت جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے اور 26 دسمبر سے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔ پہلا ٹیسٹ سنچورین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری 2024 تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

اس سے پہلے بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے شامی کی فٹنس کو منظوری نہیں دی تھی جس کی وجہ سے فاسٹ باؤلر کو دو ٹیسٹ میچوں سے باہر کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیپک چاہر والد کی بیماری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے تھے۔

ایشان کشن کے دستبردار ہونے کے بعد ٹیسٹ کے لیے بھارت کی ٹیم اس طرح ہے۔

انڈیا کی ٹیسٹ ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، شریاس آئیر، رتوراج گائیکواڑ، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندرا جڈیجہ، شاردول ٹھاکر، محمد سراج، مکیش کمار، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، پرسید کرشنا اور کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details