بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم کا اعلان جمعرات کو بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کیا گیا۔ ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے والے روہت شرما کو اس سیریز کے لیے کپتان بنایا گیا ہے۔ جبکہ شیکھر دھون کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ India squad for ODI and T20 series against England
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں بھارت کے لیے اہم کردار ادا کرنے والے دھون آخری بار فروری 2022 میں بھارت کے لیے کھیلے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انہیں صرف ایک میچ میں موقع دیا گیا۔ دھون نے اس میچ میں 10 (26) رنز بنائے تھے۔ ہاردک نے اپنا آخری ون ڈے جولائی 2021 میں کھیلا تھا، حالانکہ وہ گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی ٹی 20 سیریز میں ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے دورہ آئرلینڈ کے دو ٹی20 میچوں میں بھارت کی کپتانی بھی کی۔ Shikhar Dhawan return to ODI against England
کے ایل راہل جو جرمنی میں اپنی چوٹ کا علاج کرا رہے ہیں، کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے اس سیریز کے ساتھ اپنا پہلا ون ڈے کال اپ حاصل کیا ہے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دو ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پہلے ٹی 20 میچ کے لیے سنجو سیمسن اور راہل ترپاٹھی کواسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ دونوں کو دوسرے اور تیسرے ٹی20 میں میں آرام دیاگیا ہے۔ وراٹ کوہلی، شریاس ائیر، رشبھ پنت اور جسپریت بمراہ دوسرے میچ سے ٹیم میں شامل ہوں گے۔ بھارت کے ٹاپ باؤلر محمد شامی کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے جبکہ محمد سراج کو ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔