لندن: بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر تانیہ بھاٹیہ نے پیر کے روز الزام لگایا کہ لندن کے میڈا ویل میں میریٹ ہوٹل میں ٹیم کے قیام کے دوران ان کے کمرے سے نقدی اور دیگر اشیاء چوری ہوئی ہیں۔ تانیہ نے ٹویٹ کیا ’’میریٹ ہوٹل لندن میڈا ویل مینجمنٹ سے حیران اور مایوس ہوں۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ میرے حالیہ قیام کے دوران کوئی میرے کمرے میں داخل ہوا اور نقدی، کارڈز، گھڑیاں اور زیورات سمیت میرا بیگ چرا لیا۔ یہ ہوٹل بہت غیر محفوظ ہے۔' Taniya Bhatia robbed in London
واضح رہے کہ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے انگلینڈ گئی تھی۔ وکٹ کیپر تانیہ بھاٹیہ ٹی ۔ 20 سیریز کے لیے منتخب 16 رکنی ٹیم کا حصہ تھیں۔