ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے تجربہ کار بلے باز تمیم اقبال نے حال ہی میں ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، حالانکہ وزیراعظم کی مداخلت کے بعد انہوں نے استعفیٰ واپس لے لیا تھا۔ تمیم نے جمعرات کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ سری لنکا اور پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد ون ڈے ٹیم میں بطور کپتان نہیں کھیلیں گے۔ بنگلہ دیش بورڈ کو امید ہے کہ 34 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلوون ڈے سے قبل پیٹھ کی تکلیف سے ٹھیک ہو جائیں گے۔
تمیم نے کہا کہ میں کپتانی چھوڑکرایک کھلاڑی کے طور پر توجہ مرکوز کرنے کو ترجیح دوں گا اور جب بھی موقع ملے گا اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔
گزشتہ ماہ، تمیم نے افغانستان کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے وسط میں بین الاقوامی کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم انہوں نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی مداخلت کے ایک دن بعد اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔